ایک اسرائیلی ویب سائٹ واللا نے اپنی رپوٹ میں لکھا کہ صہیونی سیکورٹی ادارے حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملے دہرائے جانے سے خوفزدہ ہیں۔
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے تہران کی میزبانی میں مشترکہ قونصلر کمیشن کے چھٹے اجلاس کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے قانونی اور عدالتی شعبوں میں تجربات کو شیئر کرنے کیلیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔
علامہ ساجد علی نقوی:
علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6 جولائی “یوم فقہ جعفریہ “کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور مقولہ ہے ”ہرکہ آمد عمارت نوساخت “ جو بھی آیا اُس نے نئی عمارت تعمیر کی اوردنیاکی روایت جوکہ پاکستان میں زیادہ مروّج ہے کہ “جو بھی آیا وہ ایک نیا نعرہ لے کر آیا“۔
امیر عبداللہیان:
ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا اور دوحہ میں ہونے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس وقت سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے اور ہم ایک اچھے اور پائیدار معاہدے کے حتمی نقطہ تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہیں اور ہمیشہ مذاکرات میں اپنے مثبت خیالات اور تجاویز پیش کی ہیں۔
یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے کہا ہے کہ اگر قابل قبول اتفاقِ نظر حاصل نہ ہوا تو نام نہاد جنگ بندی کی توسیع کے لئے کوئی وجہ نہیں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آذری ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔
امیر عبداللہیان نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مغربی حلقوں کی خاموشی اور دعویدار مغربی ممالک کے رد عمل نہ دکھانے کو ان ممالک کے دوہرے معیارات کی علامت قرار دیا۔
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے صوبے ہزمرگان کے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پارلیمنٹ اور حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
یمنی وزیر اعظم:
یمن کے وزیر اعظم عبد العزیز صالح بن حبتور نے صوبہ حضرموت اور المہرہ کے گورنرز سے ملاقات کے دوران ان دو صوبوں کے مزاحمت کاروں کی مقاومت اور سعودی قابض افواج اور ملکی اقتدار کے خلاف ان کی سازشوں سے مقابلے کو سراہتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔
حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین السید نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل کی جنگ مزاحمت کے لئے دشمنوں کو مکمل طور پر شکست دینے کا موقع ہوگی اور کہا اب امریکہ، استکباری ملکوں، غداروں اور دشمن سے اتحاد کرنے والوں کا وقت نہیں رہا بلکہ مقاومت اور مجاہدین کا وقت ہے۔