کریمیا کی یوکرین کو واپسی ناممکن، روسی صدر کا اعلان

کریمیا کی یوکرین کو واپسی ناممکن، روسی صدر کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ جزیرہ نمائے کریمیا کی یوکرین کو واپسی ناممکن ہے اور ایسا کبھی نہیں ہو گا۔

صدر ولادیمیر پوتین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس میں عنقریب صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے جب یورپی یونین نے مشرقی یوکرین اور جزیرہ نمائے کریمیا کے معاملے کو بہانہ بنا کر روس کے خلاف اقتصادی اور سیاسی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

پیغام کا اختتام/