افغانستان کے صدارتی محل کے قریب راکٹوں سے حملہ

افغانستان کے صدارتی محل کے قریب راکٹوں سے حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدر اشرف غنی کی رہائشگاہ کے قریب نماز عید کے دوران  تین راکٹوں سے حملہ کیا گيا ہے۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، راکٹ حملے کے وقت افغان صدر اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار صدارتی محل میں نماز عید کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

افغان سکیورٹی حکام کے مطابق پروان سے کے علاقے سے 3 راکٹ فائر کیے گئے جو باغ علی مردان اور چمن ہوزوری کے علاقوں میں گرے، واقعہ کے بعد صدارتی محل کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گيا ہے جب سبھی عید الاضحی کے موقع پر جنگ بندی کا انتظار کررہے تھے۔