راخین میں روہنگیائی مسلمانوں کے کئی دیہات مسمار

راخین میں روہنگیائی مسلمانوں کے کئی دیہات مسمارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق نیوزایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو ڈیجیٹل گلوب کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ  کس طرح میانمار حکومت نے راخین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے کئی دیہات کومسمار کئے۔

اس ادارے کے مطابق میانمار کی حکومت نے اپنی اس کارروائی سے اہم شہادتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔

گزشتہ برس اگست میں میانمار کی فوج کی کارروائی کے دوران لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کر لی تھی اور وہ اب تک وہیں مقیم ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

پیغام کا اختتام/