بحرینی شیعیوں کے قائد تہران کے اسپتال میں زیرعلاج

بحرینی شیعیوں کے قائد تہران کے اسپتال میں زیرعلاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی شیعیوں کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو مکمل علاج  اور بعض ٹیسٹوں کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق المقاوم نے اس سے قبل کہا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نجف اشرف سے مشہد مقدس منتقل کردیا گیا ہے ۔

شیخ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کے روحانی پیشوا ہیں ۔ بحرینی حکومت نے ان کے گھر کا 2 سال تک محاصرہ کیا اور اس کے بعد انھیں علاج کے لئے لندن منتقل کردیا گیا۔ جہاں سے انھیں پہلے نجف اشرف اور پھر وہاں سے انھیں علاج کی تکمیل کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/