اسلام آباد اور تہران کے تعلقات ہمسایہ ملکوں کے روابط سے بالاتر ہیں، پاکستانی سفیر

اسلام آباد اور تہران کے تعلقات ہمسایہ ملکوں کے روابط سے بالاتر ہیں، پاکستانی سفیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں پاکستان کی نئی سفیر رفعت مسعود نے ارنا سے اپنے انٹرویو میں اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرا اور برادرانہ رشتہ ہمیشہ باقی رہے گا اور یہ تعلقات روز بروز مستحکم ہوتے جائیں گے-

پاکستانی سفیر نے جو ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہیں ایرانی معاشرے میں خواتین کے سرگرم کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اغیار کے غلط پروپیگنڈوں کی وجہ سے بعض ملکوں کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ایران میں خواتین کو آزادی حاصل نہیں ہے-

تہران میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران میں خواتین سبھی اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں-

پیغام کا اختتام/