اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت

اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے انیس سالہ عبداللہ طوالیہ کو مغربی کنارے کے شہر جنین کے علاقے جلمہ میں گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان علاقے میں قائم اسرائیلی سیکورٹی مرکز پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

فلسطین کے محکمہ اوقاف کے مطابق اسرائیلی پولیس کے سرغنہ یورام ہلیفی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی

پیغام کا اختتام/