لورا لائی بلوچستان میں دہشت گردانہ حملہ

لورا لائی بلوچستان میں دہشت گردانہ حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر حملہ کر دیا-

دہشت گردوں نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر دستی بموں سے حملہ کیا- اس حملے میں چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے-

دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی- ڈی آئی جی آفس پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا جبکہ کانسٹیبلز اور کلکروں کی اسامیوں کے لئے انٹرویو ہو رہے تھے اور امیدواروں کی بڑی تعداد احاطے میں موجود تھی-

حملے کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی تاہم سیکورٹی فورس اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی جنھوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور جائے واقعہ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاشی شروع کر دی-

پیغام کا اختتام/