ایران میں زلزلہ 75 افراد زخمی

ایران میں زلزلہ 75 افراد زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زلزلہ  کل شام آیا جس کے نتیجے میں مکان لرز گئے اور لوگ شدید سردی کے باوجود  گھروں سے باہر نکل آئےاور زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نکلتے وقت زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کرمانشاہ کے تمام علاقوں میں ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا.

ذرائع کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے عراق کے صوبوں بغداد، کربلائے معلی، نجف اشرف اور سلیمانیہ میں بھی محسوس کئے گئے۔

پیغام کا اختتام/