دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی: ایرانی آرمی چیف

دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی: ایرانی آرمی چیفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمن کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی مسلح افواج کی صلاحیتوں سے واقف نہیں ہیں اور اگر ان کو اس سے متعلق پتہ چل جائے تو دشمن ایران کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے اپنا انجام ضرور سوچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام غیر ملکیوں کو ایران کے متعلق فیصلے کرنے کی بالکل اجازت نہیں دیتے ۔

اس موقع پر انہوں نے دشمن کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی حرکتوں سے طیش میں آنے والا نہیں ہے۔

پیغام کا اختتام/