مغرب کو اسلام کی حقیقیت سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے

مغرب کو اسلام کی حقیقیت سے روشناس کرانے کی ضرورت ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے جامعۃ الازہر کے نائب صدر اور شعبہ حدیث کے سربراہ ڈاکٹر محمد محمود احمد ہاشم نے کہا ہے کہ کوئی غیرمسلم اسلام کی تشریح نہیں کر سکتا۔

گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد محمود نے کہا کہ بعض عناصر صرف اسلام کو بدنام کرنے کے لیے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑتے ہیں۔ اسلام کے حوالے سے ہم مغرب کی کسی تشریح کو قبول نہیں کر سکتے، مغرب کو اسلام کی حقیقیت سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ٹھیکیدار ممالک اسلام کی طاقت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور خاص طور پر عرب ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/