سعودی عرب کا آپاچی ہیلی کاپٹر سرنگوں

سعودی عرب کا آپاچی ہیلی کاپٹر سرنگوںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور عوامی رضاکر فورسز کے اینٹی ائیر کرافٹ نے سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹر کو جیزان کے علاقہ میں سرنگوں کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار  تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر یمنی ذرائع کے مطابق یمن کے نشانہ بازوں نے جیزان کے جنوب میں واقع وادی المعاین میں سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام میں مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادی،  یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کی وجہ سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/