امریکہ ایرانی قوم کو ہرگز نہیں جھکا سکے گا، صدر مملکت

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ ایرانی قوم کو ہرگز نہیں جھکا سکے گا، صدر مملکتاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسرائیل اور خطے میں اس کے حامی ممالک کی طرف سے ایران پر ڈالے جانے والے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم ان کے شدید ترین دباؤ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ سخت اور پیچیدہ مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور مشکلات سے عبور کرنا ایرانی قوم اچھی طرح جانتی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے اور امریکہ اقتصادی دباؤ کے ذریعہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور خدا سے راز و نیاز کا مہینہ ہے اور اس مبارک مہینے کی ایک اور اہمیت ایک دوسرے سے اچھے اخلاق سے پیش آںا ہے۔

پیغام کا اختتام/