اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے رہنما نے کہا ہے کہ عالمی سامراج شیعہ سنی کے نام پر مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۷۶
تاریخ اشاعت: 20:07 - April 01, 2018

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان (نورانی) پنجاب کے ترجمان علامہ محمد حیدر علوی نے کہا ہے کہ مقدس سرزمین پر قابض گروہ اپنے آپ کو خادمین حرمین سمجھتا ہے اور مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ سے 100 ملین ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کیا، کتنا اچھا ہوتا کہ خود ہی یہ اسلحہ بناتے اور ایران، شام، عراق اور یمن کے بجائے دشمن کے خلاف اس اسلحے کو استعمال کرتے۔

علامہ محمد حیدر علوی نے کہا  کہ شام اور یمن میں شیعہ سنی کا نام لے کر عالمی سامراج اور اس کے ایجنٹ وارد ہوئے اوراسی طرح عراق میں بھی عالمی سامراج نے اپنے مفادات کے دفاع کیلئے داعش کو وجود بخشا۔ ہر ملک میں یہ لوگ مسالک کی بنیاد پر فسادات کراتے ہیں اور اپنے مفادات کا دفاع کرتے ہیں۔ مسلمانوں کا خون اتنا ارزاں ہوگیا ہے کہ کوئی نوٹس تک نہیں لیتا، امت کی خون ریزی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں۔ انتالیس رکنی مسلم اتحاد نے کس مرض کی دوا کی ہے؟، کیا یمینوں کا خون بہایا جائے گا، دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آرہا ہے، کون ہے جو ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون ہے جو ان کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ یہ سب چیزیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں