اپ ڈیٹ: 08 March 2021 - 14:44
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی ولیعہد کی حالیہ ہرزہ سرائی اور ایران مخالف توہین آمیز بیان کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اس قسم کی باتوں سے رائے عامہ کو منحرف نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ: ۹۵۰
تاریخ اشاعت: 12:39 - March 31, 2018

سعودی ولیعہد تاریخ سےلا علممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی ولیعہد ایران کے خلاف آئندہ 10 سے 15 سالوں تک جنگ کی باتیں کررہا ہے جبکہ اس طرح کی سوچ رکھنے والے شخص کو یہ نہیں معلوم کہ جنگ کیا ہوتی ہے یا پھر انھیں ایران کی تاریخ اور طاقت کا علم نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے سمجھدار اور تجربہ کار حلقےوں کو تجویز دی کہ وہ اس ناتجربہ کار ولیعہد کو سمجھائیں کہ اس سے بڑے شخص صدام جو عرب دنیا کی قیادت کا دعویٰ کرتا تھا اور مشرق سے لے کر مغرب تک سب اس کے حامی تھے، کس طرح ایران کی بہادر اور غیرتمند قوم کے سامنے ذلیل ہوگیا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں