اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں یمن کی جنگ میں امریکہ کی مداخلت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف جنگ میں امریکی مداخلت دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی میں شراکت داری ناقابل یقین ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۳۷
تاریخ اشاعت: 21:10 - March 30, 2018

امریکہ یمن میں انسانی بحران میں سعودی عرب کا شریکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یمن کی جنگ میں امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں اور سعودی جنگی طیاروں کو ایندھن کی فراہمی سے امریکہ یمن کی جنگ میں دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی میں آل سعود کا اہم شریک ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ یمن کی جنگ سے مشرق وسطی میں اختلافات ڈالنے اور اپنے مفادات کے حصول کے درپے ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں