اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پنجاب رینجرز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔
خبر کا کوڈ: ۹۰۳
تاریخ اشاعت: 6:14 - March 27, 2018

ڈیرہ غازی خان میں3 دہشتگرد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں دوران سنیپ چیکنگ فورٹ منروسے سخی سرور کی طرف آنے والی ایک کار کو بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ راکھی مو کے قریب روکا گیا، کار میں 3 افراد سوار تھے، تاہم  ڈرائیور نے کارروکنے کے بجائے  بھگادی جس پر رینجرز اہلکاروں نے کار کا پیچھا کیا۔ کار سواروں نے سخی سرور کے قریب کار چھوڑ کر رینجرز کی پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ رینجرز کا ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کار کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ہر چند کہ ابھی تک دہشتگردوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تہ تاہم صوبہ پنجاب میں لشکر جھنگوی اور طالبان کے دہشتگردوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں