اپ ڈیٹ: 21 January 2021 - 17:30
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابل کا دورہ کرنے کے لئے افغان صدر محمد اشرف غنی کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۶۶
تاریخ اشاعت: 15:26 - March 22, 2018

پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ کابل کا خیرمقدممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابل کا دورہ کرنے کے لئے افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کا دعوت نامہ قبول کر لیا۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف عنی نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنوجوعہ کے دورہ کابل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم کو کابل کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے دوسرے امن اجلاس میں بھی پاکستان کے ساتھ ہمہ جہتی مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل منجملہ ڈیورنڈ لائن اور سرحدی تنصیبات کے قیام کے بارے میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں