اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پولیس میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۱۵
تاریخ اشاعت: 22:06 - March 18, 2018

امام بارگاہ پر شرپسندوں کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس کی کارکردگی کی تعریف عمران خان اس حد تک کرتے ہیں کہ سننے والا ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس صوبے میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد پر مکمل کنٹرول ہے لیکن اسی صوبے کے شہر ڈیرا اسماعیل خان میں حالات اس کے بر عکس ہیں اور عشاء کی نماز کے بعد رات گئے تکفیری شرپسندوں نے کلاچی کے امام بارگاہ نمبر 3 پر حملہ کرکے امام بارگاہ میں توڑ پھوڑ کی اور امام بارگاہ میں نصب علم حضرت عباس کو اُتار کر آگ لگا دی۔

متولی اور علاقے  کے مکینوں نے پولیس اسٹیشن میں مذکورہ حملے کے خلاف درخواست دی ہے جبکہ علاقائی پولیس کی جانب سے تاحال حملے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ماتمی انجمنوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تکفیری شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

پیغام کا اختتام/ 

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں