اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہندوستان امن کا خواہاں ہے تاہم مقابل فریق کو بھی اسی قسم کا اقدام کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۷۸۰
تاریخ اشاعت: 13:43 - March 16, 2018

ہندوستان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا خواہاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان سرحدوں پر جنگ بندی کو بنائے رکھنے کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ سرحدوں پر امن ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان جنگ بندی کا جواب جنگ بندی سے دے گا تاہم اگر پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ہندوستانی فوج بھی سخت جوابی کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں