اپ ڈیٹ: 04 August 2021 - 19:45
اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانا، پاکستان کی ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۷۹
تاریخ اشاعت: 13:08 - March 16, 2018

ایران و پاکستان کی مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے بریگیڈیئر جنرل قاسم رضایی نے جمعرات کے روز پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک - ایران مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کو یقینی بنانا پاکستان کے عسکری اور سیکورٹی اداروں کی اہم ترجیح ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری ہوئی گاڑی اور خودکش حملے کے ذریعے صوبے میں تخریب کاری کی سازش کرنے کی کوشش کی جس کو پاسداران انقلاب اور سرحدی پولیس کی بروقت کاروائی کے ذریعے ناکام بنادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایسے علاقے ہیں جنہیں شرپسند عناصر بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں تاہم پاکستان کے عسکری حکام ان علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے اور ایران سے ملحقہ سرحدوں کی سلامتی کو مزید بہتر کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل قاسم رضایی نے کہا کہ مشترکہ سرحدوں کر پُرامن بنانے کے لئے پاکستانی فریق سے کافی عرصے سے گفتگو کا سلسلہ جاری تھا جس کا نتیجہ مثبت نکلا اور اب ایران اور پاکستان کے سرحدی حکام اور فورسز سرحدی علاقوں میں مشترکہ گشت کریں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں