اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
حکومت ہندوستان نے ایران کے ساتھ ڈبل ٹیکس لگانے پر پابندی کے بارے میں مفاہمت ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور ٹیکس سے گریز کئے جانے کے اقدامات میں کمی آئے گی۔
خبر کا کوڈ: ۷۷۵
تاریخ اشاعت: 12:11 - March 16, 2018

ہندوستان کی جانب سے ایران کے ساتھ ڈبل ٹیکس ہٹانے کے بارے میں مفاہمتی دستاویز کی منظوریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں، اس دستاویز کی بنیاد پر ڈبل ٹیکس پر پابندی عائد کئے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ جس پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ نئی دہلی میں دستخط ہوئے تھے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس مفاہمت کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری اورماہر افراد نیز ٹیکنالوجی کے تبادلے کا عمل فروغ پائے گا اور دو طرفہ تجارتی تعاون کی توسیع کا عمل بھی تیز ہو گا۔

حکومت ہندوستان اسی طرح ایران کے ساتھ صحت اور طبی تعلیم نیز زراعت کے شعبوں میں بھی تعاون کی مفاہمت کی منظوری دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے تین روزہ دورہ نئی دہلی میں تعاون کی پندرہ دستاویزات پر دستخط ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں