اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
بحرینی عوام نے ایک بار پھر انقلابیوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں مظاہرہ کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۷۰۷
تاریخ اشاعت: 18:29 - March 11, 2018

بحرین میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقہ الدیہ کے عوام نے مظاہرہ کرکے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگائے اور ان کی نظر بندی فوری طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرکے انہیں جون دوہزار سولہ سے ان کے گھر میں نظر بند کررکھا ہے۔


بحرین کی آل خلیفہ حکومت مختلف بہانوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے کوشش کررہی ہے کہ وہ ملک میں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں کو کچل دے۔

 اور اس نے اس سلسلے میں اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا ہے - بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام اور سیاسی اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس دوران آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر بہت سے بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے -

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں