اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی۔
خبر کا کوڈ: ۶۸۳
تاریخ اشاعت: 10:37 - March 10, 2018

سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد سوشل میڈیا پر پابندیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق کشیدہ حالات کے سبب سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ ٹیلی کام اتھارٹی اینڈ کمیونی کیشن نے ملک بھر میں تین دن کےلیے فیس بک، وائبر اور واٹس اپ کو بلاک کردیا ہے جبکہ حکومت نے سوشل میڈیا پرعارضی پابندی کی وجہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی خبروں کو روکنا بتایا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے طول و عرض میں مسلمانوں پر بدھ بھکشوؤں کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں، بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلم مخالف کارروائیاں کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے جبکہ حکومت نے فسادات میں کئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں