اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
حیدر العبادی کا ایران اور عراق کے درمیان باہمی اتفاق کے متعدد مواقع پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۷۵
تاریخ اشاعت: 16:33 - March 09, 2018

ایران اور عراق کے مابین باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کے ساتھ  ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں کے بہت سےمواقع ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ایرانی وفد کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، تجارتی اور دوسرے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے بھرپور کوشش کرنا ناگزیر ہے۔

حیدر العبادی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے راستے کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوششں کر رہے ہیں اور ایسے مذاکرات مشترکہ مفادات کی مبنی پر تھے۔

نائب ایرانی صدر نے اس ملاقات کے دوران داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراق کی کامیابیوں پر عراقی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

جہانگیری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی بحالی اور تعمیر نو میں اس ملک کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی صدراسحاق جہانگیری اور ان کے ہمراہ وفد گزشتہ روز عراقی دارالحکومت بغداد پہنچا۔

سینئر ایرانی نائب صدر عراق کے مقدس شہر کربلا، نجف اشرف اور کاظمین کا دورہ بھی کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں