اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
عراق کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بغداد دمشق تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۸
تاریخ اشاعت: 22:03 - March 01, 2018

بغداد دمشق تعاون کی ضرورت پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور شام کے درمیان جعفرافیائی اور تاریخی تعلقات اور مشترکہ مفادات کا تقاضا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔عراقی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک شام کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ شام، ہزاروں عراقی پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام نے ایسے وقت میں عراقیوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولیں جب بیشتر ملکوں نے عراقیوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ سن دوہزار چودہ کے وسط میں جب داعش نے عراق کے مختلف شہروں پر قبضہ کرلیا تھا ہزاروں عراقی شہری شام میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

عراق اور شام کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کے مطابق عراقی پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل گزشتہ سال بیس نومبر سے شروع ہوگیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں