اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۰
تاریخ اشاعت: 14:27 - February 28, 2018

کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پرحملہ 2 اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر آج صبح نامعلوم افراد کی جانب سے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار  ہلاک ہوگئے۔

ڈی ایس پی حمید اللہ دستی سکواڈ کے ہمراہ اپنی بلٹ پروف گاڑی میں آفس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے سکواڈ میں شامل 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم وہ اوران کی اہلیہ بلٹ پروف گاڑی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ، دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ اس واقعہ میں ایک راہگیر بچے کو بھی گولی لگی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی دہشتگردانہ واقعات میں ملوث ہے تاہم آج کے واقعہ کی ذمہ داری تا حال کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں