اپ ڈیٹ: 06 July 2022 - 20:01
افغانستان میں طالبان حکومت نے روس میں اپنا سفیر مقرر کردیا ہے، روس پہلا ملک بن گيا ہے جس نے طالبان کے سفیر کی تعیناتی کو قبول کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۹۰
تاریخ اشاعت: 0:23 - April 12, 2022

روس میں طالبان کا سفیر تعینات / روس طالبان حکومت کو قبول کرنے والا پہلا ملک بن گيامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے انٹرفیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے روس میں اپنا سفیر مقرر کردیا ہے،  روس پہلا ملک بن گيا ہے جس نے طالبان کے سفیر کی تعیناتی کو قبول کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان سفارت کار جمال غاروال روس میں افغان ناظم الامور ہوں گے۔ دنیا بھر میں تاحال کسی ملک نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے اور نہ ہی طالبان حکومت کے سفیر کو قبول کیا ہے۔ روس نے بھی تاحال افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم سفیر کی تعیناتی قبول کرلی۔

روس کے اقدام کو طالبان حکومت کو قبول کرنے کی جانب پہلا قدم کہا جا رہا ہے۔ ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام بھی اب طالبان کے سفارتی نمائندے کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کی تصدیق طالبان کی وزارت خارجہ نے بھی کی ہے۔

روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں طالبان کے اس سفارت کار کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں