اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
یمنی عوام نے اپنے ملک پر سعودی جارحیت کے خلاف احتجاج کے لئے صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۲۱
تاریخ اشاعت: 1:38 - February 28, 2018

محمد بن سلمان کے خلاف کیس چلائے جانے کی ضرورت پر یمنی عوام کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابقصنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کئے جانے والے اس مظاہرے میں یمنی عوام نے سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے اور محمد بن سلمان کو جنگی مجرم قرار دیا۔

یمنی عوام اس سے قبل بھی یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت اور یمن کے محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں۔

دریں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے مختلف علاقوں پر دس بار بمباری کی۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ میں بھی کئی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں