اپ ڈیٹ: 06 July 2022 - 20:01
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۸۸
تاریخ اشاعت: 15:00 - February 14, 2022

اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید اور10 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری کا گھرتباہ کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان  شہید اور10 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسزکی فائرنگ کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں باہرآگئے اوراسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق ایک طرف فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کے بھیانک مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف امارات ، بحرین اور سعودی عرب غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط کررہے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ امارات، بحرین اور سعودی عرب کے خائن حکمرانوں کی خیانت اور غداری کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں