اپ ڈیٹ: 19 May 2022 - 14:03
حکومت عراق نے اعلان کیا ہے کہ ایس چار سو میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں عراق اور روس کے درمیان ابھی سمجھوتے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں تاہم بغداد کسی بھی ملک سے دفاعی سودا کرنے کا حق رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۰۴
تاریخ اشاعت: 7:36 - February 27, 2018

ایس 400 سسٹم کی خریداری کے خلاف امریکی دھمکی پر عراق کا ردعملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عراق کی جانب سے روس سے ایس چار سو نامی دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں بغداد کے ارادے پر امریکہ کی جانب سے اس سودے کے بارے میں دی جانے والی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمنوں کے مقابلے کے قانون کی بنیاد پر امریکہ کی اس دھمکی کا جواب دیا جائے گا۔

عراق کی وزارت عظمی کے دفتر کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا ہے کہ روس سے اس سسٹم کی خریداری کے سمجھوتے کی بات ابھی صرف ذرائع ابلاغ میں آئی ہے اور اس کا تعلق سیاسی مسائل سے نہیں بلکہ فوجی و تکنیکی امور سے ہے۔انھوں نے کہا کہ عراق کی وزارت دفاع دنیا کے کسی بھی ملک سے دفاعی ہتھیاروں کا سودا کرنے کا حق رکھتی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں