اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف یمنی فوج کی دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے یمنی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۶۹
تاریخ اشاعت: 17:53 - July 26, 2021

یمنی فوج کی صوبہ مآرب میں پیشقدمی جاری/ سعودی کرائے کے فوجیوں کو تاریخی شکست کا سامنامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف یمنی فوج کی دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے یمنی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے العطیف سے البلق القبلی تک کے علاقہ کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ناپاک وجود سے پاک کرالیا ہے اور اس علاقہ میں یمنی فوج اور قبائل کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یمنی فوج نے حید البلق کے علاقہ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے سیکڑوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں اور اس علاقہ میں سعودی عرب کے فوجیوں کو تاریخي شکست کا سامنا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں