اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دورے پر بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۵۵
تاریخ اشاعت: 23:43 - July 22, 2021

پاکستانی وزیر خارجہ آج چین روانہ ہوں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دورے پر بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ چین کے اعلیٰ حکام سے داسو واقعہ اور سی پیک کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج چین کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہیں دورے کی دعوت چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ داسو میں دہشت گردانہ حملے میں چین کے 9 انجینئروں اور سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں