اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
شام کے فوجی ذرائع کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے حمص پر اسرائیل کے میزائل حملے کو بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۵۴
تاریخ اشاعت: 23:29 - July 22, 2021

شامی فوج نے حمص پر اسرائیلی حملہ ناکام بنادیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے فوجی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے آج علی الصبح اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حمص پر داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کیا تھا جسے شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق  میزائل کے ٹکڑے آبادی پر گرنے سے شہری املاک کو معمولی نقصان ضرور پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شام نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں