اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا ذمہ دار طالبان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۰۲
تاریخ اشاعت: 15:00 - July 08, 2021

طالبان افغانستان میں خونریزی اور تباہی کے ذمہ دار ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا ذمہ دار طالبان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر اشرف غنی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ افغانستان میں خونریزی اور تباہی کے ذمہ دار طالبان ہیں۔ 

افغان صدر نے طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔

صدر اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان سے جانے کا پروگرام بنایا تو کہا پاکستان اور طالبان اپنا فیصلہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اور ان کے حامیوں پر عائد ہوتی ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں