اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
روسی صدر پوتین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی طرف سے ایران کو جدید سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی خبر کو جھوٹی اور جعلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون کا پلان موجود ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۸۸
تاریخ اشاعت: 16:40 - June 12, 2021

روسی صدر نے ایران کو جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبرکوجعلی اور جھوٹی قراردیدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی طرف سے ایران کو جدید سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی خبر کو جھوٹی اور جعلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون کا پلان موجود ہے۔ روسی صدر نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خـبر کی  تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، البتہ ایران کے ساتھ فوجی اور تیکنیکی تعاون کا پلان موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نے ایک خبر کے ذریعہ روس پر ایران کو کانوپس 5 سیٹلائٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ سسٹم سے خطے میں امریکی و اسرائیلی تنصیبات کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

ادھر ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقات 16 جون کو جنیوا میں ہو گی۔

ٹیگس: روس ، صدر ، پوتین ، ایران ، تعاون
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں