اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
قدس فورس میں ولی فقیہ کے نمائندے نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے نام اپنے ایک پیغام میں 12 روزہ سیف القدس جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کی 12 روزہ سیف القدس جنگ میں شکست اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۲۲
تاریخ اشاعت: 22:57 - May 23, 2021

اسرائيل کی 12 روزہ سیف القدس جنگ میں شکست اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس فورس میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام علی محمدی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے نام اپنے ایک پیغام میں اسرائیل کے ناپاک وجود سے جنوب لبنان کی آزادی نیز غزہ کی 12 روزہ سیف القدس جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کی 12 روزہ سیف القدس جنگ میں شکست اس کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں کا شجاعانہ اور دلیرانہ انداز میں مقابلہ کیا، اسرائیل کی ناک کو زمین پراتنا رگڑا کہ اس نے یکطرفہ جنگ بندی قبول کرلی۔ حجۃ الاسلام محمدی نے کہا کہ غزہ میں عظیم کامیابی جنوب لبنان کی اسرائل کے ناپاک وجود سے آزادی کے ایام میں نصیب ہوئی ہے ۔ ہم حزب اللہ لبنان اور فلسطین کے غیور اور بہادر جوانوں کو اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ اسلامی مزاحمتی تنظیمں شہداء اور خاص طور پر شہید راہ قدس شہید سلیمانی کی راہ پر اپنی استقامت اور آمادگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں