اپ ڈیٹ: 12 June 2021 - 17:28
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے شہداء کی قربانیوں کے تحفظ اور ان کے اہداف کے حصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کے قبرستان میں روانہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۶۲
تاریخ اشاعت: 17:15 - May 08, 2021

دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کے قبرستان میں روانہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خان طومان کے شہداء کی سالگرہ کے موقع پر مازندران چینل کے ساتھ گفتگو میں شہداء کی عظيم قربانیوں کے تحفظ اور ان کے اہداف کے حصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کے قبرستان میں روانہ کریں گے۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ عوام کا اسلام میں اہم مقام ہے اور عوام کی بدولت اسلام مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے۔ الحمد للہ آج عوام کی استقامت، پائمردی ، صبر، فداکاری اور وفاداری کی بدولت اسلام کو فروغ مل رہا ہے۔ اور اسلام دشمن عناصر کو مختلف محاذوں پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہادت مردان الہی کی آرزو ہوتی ہے اور شہادت ہی موت کا اعلی ترین درجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مازندران کے مدافعین حرم شہداء کی تعداد 42 ہے، جن میں شام کے علاقہ خان طومان میں 16 مازندرانی شہید بھی شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں