اپ ڈیٹ: 14 June 2021 - 16:44
میانمار میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سابق قانون ساز اور شہری نافرمانی کی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۵۰
تاریخ اشاعت: 11:10 - May 05, 2021

میانمار میں بم دھماکے میں 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سابق قانون ساز اور شہری نافرمانی کی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یکم فروری کو نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی سربراہی میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں رہائشی علاقوں میں چھوٹے دھماکوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بعض اوقات سرکاری دفاتر یا فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تازہ دھماکہ مغربی باگو میں میانمار کے جنوب وسطی حصے کے ایک گاؤں میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق گاؤں کے ایک مکان پر کم از کم ایک پارسل بم پھٹنے سے تین دھماکے ہوئے تھے جس میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) پارٹی کے ایک مقامی قانون ساز کے علاوہ 3 پولیس افسران اور ایک رہائشی ہلاک ہوگیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں