اپ ڈیٹ: 15 June 2021 - 15:44
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیز لہر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۱۸
تاریخ اشاعت: 13:12 - April 27, 2021

بھارت میں کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیز لہر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سےخطاب میں کہا کہ  کورونا کی لہر نے طوفان کی صورت اختیار کرلی ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لاکھوں افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگانے اور ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرکے ہی ہم اس وبا پر قابو پا سکتے ہیں اور یہ سب اتحاد اور اتفاق کے بغیر ممکن نہیں۔

بھارت میں کورونا کی اس ہلاکت خیز لہر کو کورونا سونامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور ایسے وقت میں مودی کی منظر عام سے غائب ہونے اور ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جس کے بعد وزیراعظم مودی ریڈیو پیغام ریکارڈ کرانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ 

بھارت میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن گیس کی قلت سے طبی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں