اپ ڈیٹ: 16 September 2021 - 17:43
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۸۶
تاریخ اشاعت: 17:33 - April 19, 2021

پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے وزير خآرجہ کا دورہ ایران اہمیت کا حامل ہے ۔ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ دورہ تہران کے دوران ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں قیام امن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اپنا تعاون پیش کیا ہے اور ایران بین الافغانی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں