اپ ڈیٹ: 15 June 2021 - 15:44
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۸۵
تاریخ اشاعت: 16:54 - April 19, 2021

کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی، اہلکار کا تعلق بھارتی راشتریا رائفلز سے ہے جس کی شناخت ہنومان چوہدری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار نے فوجی کیمپ میں خود کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر جیسے ہی دیگر اہلکار کیمپ میں پہنچے تو اہلکار کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں