اپ ڈیٹ: 19 May 2021 - 01:10
متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب صیہونی کشتی پر حملہ ہوا ہے ، اسرائیلی کشتی کو میزائل یا ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۶۴
تاریخ اشاعت: 23:54 - April 13, 2021

امارات کی بندرگاہ الفجیرہ کے قریب صیہونی کشتی پر حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب اسرائیلی کشتی پر حملہ ہوا ہے ، اسرائیلی کشتی کو میزائل یا ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشتی کا نام ہایپریون ہے اور اس کشتی کی مالک ایک اسرائیلی کمپنی ہے۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی کشتی اسرائیلی کمپنی " PCC “ سے متعلق ہے ۔ اسرائیلی اخـار جروزالم نے بھی اسرائیلی کشتی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کی بندرگاہ الفجیرہ کے قریب کشتی پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کشتی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق کشتی کو ایرانی میزائل یا ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں