اپ ڈیٹ: 14 June 2021 - 16:44
میانمار میں اُن 19 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے جو ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار کیئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۵۵
تاریخ اشاعت: 17:41 - April 11, 2021

میانمار میں مظاہروں میں شریک 19 افراد کو سزائے موت سنادی گئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  میانمار میں اُن 19 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے جو ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار کیئے گئے تھے۔  اطلاعات کے مطابق میانمار میں  فوج کے زیرانتظام ٹیلی وژن سے اعلان کیا گیا ہے کہ مظاہرے کے دوران فوجی کیپٹن کے ایک ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں 19 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

فوجی ٹیلی وژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ قتل 27 مارچ کو ینگون کے شمالی ضلع اوکالاپا میں ہوا اور یہ سزا مارشل لا قوانین کے تحت سنائی گئی ہیں۔ یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار اس طرح کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھر ملکی اقتدار پر قابض فوجی قیادت کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل زاؤ مِن تُن نے دو برسوں میں الیکشن کرانے کا وعدہ دہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالات تیزی سے نارمل ہوتے جارہے ہیں اور جلد ہی تمام وزارتیں اور بینکس معمول کے مطابق کام کرنا شروع کردیں گے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں