اپ ڈیٹ: 15 June 2021 - 15:44
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۲۴
تاریخ اشاعت: 22:41 - April 04, 2021

بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں 22 فوجی اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 فوجی اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جب کہ ایک اہلکار اب بھی لاپتہ ہے، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے مزید دستے جوناگوڑا گاؤں میں پہنچ گئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق آپریشن باغیوں کے سرگرم رکن مادوی ہڈما کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا تاہم گزشتہ روز باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران تقریباً 2000 کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا تاہم جیسے ہی اہلکاروں نے جنگل میں گھسنے کی کوشش کی اسی دوران باغیوں نے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں ماؤ باغیوں کو بھی شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم حملے کی جگہ سے صرف ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ادھر حملے میں بڑے پیمانے پر بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں