اپ ڈیٹ: 15 June 2021 - 15:44
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۰۰
تاریخ اشاعت: 1:04 - March 29, 2021

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نےکشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا ، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد علیحدگی پسند تھے جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دو عام افراد کو گولیم ار کر ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 4 افراد کو ہلاک کردیا تھا جب کہ رواں ماہ فوجی سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13 سے تجاوز کرچکی ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں