اپ ڈیٹ: 14 June 2021 - 16:44
میانمار میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۷۵
تاریخ اشاعت: 17:46 - March 15, 2021

میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 18 افراد ہلاک ہوئے۔ میانمار کے مخلتف شہروں میں جمہوریت بحالی کے لیے احتجاج مسلسل جاری رہا، مظاہرین نے پولیس کے تشدد سے بچنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کی، آنسوگیس کی شیلنگ اور ربر کی گولیوں سے مظاہرین کو منتشر کیا۔

پولیس کے کریک ڈاؤن میں اب تک 90 سے زائد مظاہرین ہلاک اور 2100  سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں