اپ ڈیٹ: 14 June 2021 - 16:44
میانمار کی فوج نے ملک میں اقتدار پرقبضہ کرنے اور آنگ سانگ سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۰۹
تاریخ اشاعت: 14:28 - February 02, 2021

میانمار کی فوج نے ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج نے ملک میں اقتدار پرقبضہ کرنے اور آنگ سان سوچی کو گرفتار کرنے کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے پہلے میانمار کی فوج نے آج آنگ سانگ سوچی سمیت سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے ایک سال کی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اب ایک بیان میں فوجی حکام نے کہا کہ فاتح سیاسی جماعت کو ایک سال کی ایمرجنسی کے بعد اقتدار منتقل ہو گا۔ میانمار بینکس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ میانمار میں موجود تمام بینک بند کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار میں متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں