اپ ڈیٹ: 19 April 2021 - 17:33
اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد چین نے بھی سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 اہم عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس سے قبل ایران نے سابق امریکی صدر ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ پمپئو سمیت ایک درجن سے زائد امریکی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۵۹
تاریخ اشاعت: 15:30 - January 21, 2021

چین نے سابق امریکی وزیرخارجہ پمپئو سمیت 28 امریکیوں پر پابندیاں عائد کردیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد چین نے بھی  سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 اہم عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس سے قبل ایران نے سابق امریکی صدر ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ پمپئو سمیت ایک درجن سے زائد امریکی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے 28 افراد پر پابندیاں اس لیے عائد کی گئی ہیں وہ کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے تھے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں انہوں نے چین کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی کی اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ٹرمپ انتظامیہ کے ان اقدامات سے چینی عوام میں اشتعال پھیلا اور چین امریکہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پابندی کا شکار افراد اور ان کے اہلخانہ پر چین، ہانگ کانگ اور مکاو میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ ان افراد میں سابق وزیرخارجہ مائیک پمپئو سرفہرست ہیں جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد مشیر بھی اس میں شامل ہیں۔ ادھر ایران نے اس سے قبل میجر جنرل شہید سلیمانی کے بہیمانہ قتل کا حکم دینے والے سابق امریکی صدر ٹرمپ ، سابق وزیر خارجہ پمپئو اورسابق  وزیر خزانہ سمیت ایک درجن سے زائد ٹرمپ انتظامیہ کے حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں