اپ ڈیٹ: 22 April 2021 - 17:12
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں پاکستان میں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 شیعہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۱۱
تاریخ اشاعت: 2:16 - January 10, 2021

ایران کی پاکستان میں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 کان کنوں کے بہیمانہ قتل کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں پاکستان میں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 شیعہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے اس اقدام سے دہشت گردی کے خلاف علاقائي ممالک کا مشترکہ مقابلہ ضروری ہوگيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ داعش دہشت گردوں کی فکری اورمالی معاونت کی روک تھام کے سلسلے میں قدم اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ داعش سرطانی پھوڑا ہے جس کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سانحہ مچھ کے متاثرہ افراد کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان اور داعش دہشت گرد پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں